11:28 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

خیبرپختونخوا: اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس حکومت کی ہے، پی ٹی آئی کی نہیں، اور حکومت نے پہلے ہی تمام فیصلے کر لیے ہیں، اس لیے کانفرنس کی ضرورت نہیں۔

جے یو آئی کے ترجمان نے بھی واضح کیا کہ وہ تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل نہیں ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے اور کانفرنس صرف دکھاوا ہے، اس لیے پیپلزپارٹی شرکت نہیں کرے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کل کانفرنس بلائی ہے جس میں سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری ہے، اور جو کانفرنس میں شامل نہیں ہوگا وہ عوام کا درد نہیں سمجھتا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION